صوبائی اسمبلیوں کی 20 دسمبر سے قبل تحلیل کا اعلان کر دیا جائیگا، عمران خان

ہماری سیاست ملکی مفادات  سے بالاتر نہیں، پی ڈی ایم حکومت نے ملکی معیشت کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے، 20 دسمبر سے قبل اسمبلی تحلیل کی تاریخ کا اعلان کر دیا جائے گا

1918463
صوبائی اسمبلیوں کی 20 دسمبر  سے قبل تحلیل کا اعلان کر دیا جائیگا، عمران خان

سابق وزیراعظم عمران خان  کا کہنا ہے  کہ 20 دسمبر سے قبل اسمبلیوں کی تحلیل کا اعلان کر دیا جائے گا۔

لاہور میں عمران خان کے زیر صدارت ساہیوال سرگودھا ڈویژن اور میانوالی اراکین اسمبلی کے اجلاس کی  تفصیلات واضح ہو گئی ہیں ، دونوں ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ارکان نے اسمبلی کی تحلیل کے فیصلے کی توثیق کر دی۔

عمران خان نے کہا کہ ہماری سیاست ملکی مفادات  سے بالاتر نہیں، پی ڈی ایم حکومت نے ملکی معیشت کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے، 20 دسمبر سے قبل اسمبلی تحلیل کی تاریخ کا اعلان کر دیا جائے گا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ق لیگ اہم اتحادی ہے، انہیں اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے، مسلم لیگ ق اسمبلی کی تحلیل کے معاملے پر ایک پیج پر ہے، اسی ماہ اسمبلی تحلیل ہونے جارہی ہے، اس موقع پر تمام ارکان اسمبلی نے عمران خان کے فیصلے کی توثیق کی ہے۔



متعللقہ خبریں