انڈیا کبھی بھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوگا: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ حال ہی میں بھارتی لیڈرشپ کی جانب سے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر پر انتہائی غیر ذمہ دارانہ بیانات سامنے آئے ہیں

1914587
انڈیا کبھی بھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوگا: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر

آرمی چیف جنرل سیّد عاصم منیر نے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے متعلق بھارتی قیادت کی جانب سے انتہائی غیر ذمہ دارانہ بیانات کے جواب میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ دشمن نے جنگ مسلط کی تو بھرپور جواب دیں گے
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق لائن آف کنٹرول کے رکھ چکری سیکٹر میں فرنٹ لائن دستوں سے ملاقات اور ایل او سی کی تازہ ترین صورتحال اور فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں کے بارے میں بریفنگ کے بعد آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ حال ہی میں بھارتی لیڈرشپ کی جانب سے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر پر انتہائی غیر ذمہ دارانہ بیانات سامنے آئے ہیں۔
آرمی چیف نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج وطن عزیز کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا بھر پور جواب دیں گے، بھارت کبھی اپنےمذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو گا۔
شعبہ تعلقات مہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ دشمن نے جنگ مسلط کی تو پوری قوت سے جواب دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ دنیا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کرے۔
ایل او سی پہنچنے پر کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

ایل او سی کے دورے کے دوران جوانوں اور افسروں کے ساتھ گفتگو کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ حالیہ دنوں میں انڈین لیڈرشپ کی جانب سے کشمیر اور گلگت بلتستان کے حوالے سے انتہائی غیرذمہ درانہ بیانات ہمارے نوٹس میں آئے ہیں۔

مجھے یہ واضح کرنے دیں کہ پاکستان کی مسلح افواج نہ صرف اپنے وطن کے ایک ایک انچ کے دفاع کے لیے تیار ہیں بلکہ اگر جنگ مسلط کی گئی تو اسے دشمن تک لے جانے کے لیے بھی تیار ہیں۔

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ کسی بھی غلط فہمی جس کا نتیجہ غلط مہم جوئی ہو کا بھرپور جواب مسلح افواج قوم کی مدد سے دیں گے۔

’انڈیا کبھی بھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوگا۔  دنیا کو انصاف یقینی بنانا ہوگا اور کشمیر کے لوگوں کے ساتھ اقوام متحدہ کے قراردادوں کے مطابق کیے گیے وعدوں کو پورا کرنا ہوگا۔‘

آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران آرمی چیف کو لائن آف کنٹرول کی تازہ صورتحال اور فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں سے بات چیت کی اور ان کی پیشہ وارانہ قابلیت اور بلند حوصلے کو سراہا۔



متعللقہ خبریں