امریکی صدر کے جوہری ہتھیاروں سے متعلق بیانات بے بنیاد ہیں، خرم دستگیر

پاکستان کا ایٹمی پروگرام کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کے تحت محفوظ ہے

1893212
امریکی صدر کے جوہری ہتھیاروں سے متعلق بیانات بے بنیاد ہیں، خرم دستگیر

پاکستان کے  وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام پرامریکی صدر کا بیان بے بنیاد ہے۔

خرم دستگیر نے پریس کانفرنس میں امریکی صدر جو بائیڈن کے پاکستانی جوہری پروگرام سے متعلق بیان پر ردعمل  کا مظاہرہ  کرتے ہوئے کہا ہے  کہ  امریکی صدر کا بیان بے بنیاد ہے۔ پاکستان کا ایٹمی پروگرام کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کے تحت محفوظ ہے۔ عالمی ایجنسیاں بار ہا  اس  چیز کی تصدیق کرچکی ہیں۔

انہوں نے مزید  کہا کہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام مکمل طور پر تحفظ  میں   اور  بین  الاقوامی معیار کے مطابق  ہے۔ اس  بارے میں صدر جو بائیڈن کا بیان بے بنیاد  اور حقائق کے منافی ہے۔

 



متعللقہ خبریں