عالمی بینک کا سیلاب زدہ پاکستان کو 2 ارب ڈالر کی امداد کا اعلان

عالمی   بینک  کےجنوبی ایشیا  ریجنل  ڈپٹی چیئر مین  مارٹن  ریزر  نے پاکستان کا دورہ کرتے ہوئے مالی امداد کا اعلان کیا ہے

1884351
عالمی بینک کا سیلاب  زدہ پاکستان کو 2 ارب  ڈالر کی امداد کا اعلان

عالمی  بینک  نے اطلاع دی ہے کہ   سیلاب  کی آفت سے متاثرہ  پاکستان کو  2 ارب ڈالر کی اامداد فراہم کرے گا۔

قومی پریس میں شائع خبروں کے مطابق  عالمی   بینک  کےجنوبی ایشیا  ریجنل  ڈپٹی چیئر مین  مارٹن  ریزر  نے پاکستان  میں ایک بیان   دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب سے جانی نقصان پر  انہیں دلی افسوس ہے۔

ریزر نے وفاقی و صوبائی حکومتوں کے  ساتھ   سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے شہریوں  کے ہنگامی امداد کے معاملے میں  کام کرنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ  عالمی بینک  نے  پاکستان کو 2 ارب ڈالر کی امداد فراہم کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔

خیال رہے کہ 14 جون سے ابتک جاری  مون سون بارشوں سے پیدا ہونے والی تباہ کاریوں میں   1600 سے زائد شہری  اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے  تھے۔

 


 



متعللقہ خبریں