سیکرٹری جنرل اقوام متحددہ کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

سیلاب متاثرین کی بحالی، مواصلاتی نظام کو دوبارہ ٹھیک کرنے کے لیے بڑی رقوم کی ضرورت ہے

1878241
سیکرٹری جنرل اقوام متحددہ کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔

وزیرِاعظم شہباز شریف اور اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے سیلاب متاثرین سے ملاقات کی اور نقصانات وامدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا۔

 وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے سکھر ائیرپورٹ پر سیلابی صورتحال پربر یفنگ دی گئی، بریفنگ کے دوران انہوں نے بتایا کہ بارشوں اور سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہ کاریاں ہوئیں، بارشوں اور سیلاب سے سندھ اور بلوچستان بہت متاثر ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹ رہا ہے ،ہمیں عالمی برادری کی اشد ضرورت ہے، سیلاب متاثرین کی بحالی، مواصلاتی نظام کو دوبارہ ٹھیک کرنے کے لیے بڑی رقم کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر یو این سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیلابی صورتحال کی سنجیدگی کا احساس ہے، پاکستان میں سیلاب سے نقصانات کا فضائی جائزہ لیا، صورتحال دیکھ کر افسوس اور دکھ ہوا، پاکستان میں سیلاب متاثرین نے جانی ،مالی اور ہر قسم کی قربانیاں دیں، سیلاب سے بڑے پیمانے پر نقصانات کے ازالے کے لیے پاکستان کو بڑی رقم کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ امید ہے عالمی ممالک ان حالات میں پاکستان کا ساتھ نبھائیں گے، کوئی شک نہیں موسمیاتی تبدیلی بڑا چیلنج ہے، جس سے پاکستان نمٹ رہاہے، قدرتی آفات سے مزاحمت نہیں کی جاسکتی مگر موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے اقدامات ہو سکتے ہیں، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے موثر اقدامات نہ کیے تو شاید آئندہ کا نقصان اس سے بڑاہو۔

دورانِ پرواز وزیرِاعظم اور سیکٹری جنرل نے سیلاب متاثرہ علاقوں کا فضائی معائنہ بھی کیا۔ سیکرٹری جنرل نے سیلاب سے تباہ کاریوں کو’’تصور سے  بھی بالا تر‘‘قرار دیا۔



متعللقہ خبریں