تحریک طالبان پاکستان کا کمانڈر عمر خراسانی مارا گیا

آرمی پبلک اسکول حملے کا ماسٹر مائنڈ عمرخالد خراسانی اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ افغانستان کے صوبے پکتیکا میں بم دھماکے میں ہلاک ہوگیا ہے

1864989
تحریک طالبان پاکستان کا کمانڈر عمر خراسانی مارا گیا

تحریک طالبان پاکستان کا کمانڈر عمر خالد خراسانی  بم دھماکے میں ہلاک ہوگیا۔

خبر کے مطابق، آرمی پبلک اسکول حملے کا ماسٹر مائنڈ عمرخالد خراسانی افغانستان کے صوبے پکتیکا میں بم دھماکے میں ہلاک ہوگیا ہے۔

اس دھماکے میں عمرخالد کے دو ساتھی مفتی حسن اورحافظ دولت بھی ہلاک ہوئے۔

عمرخالد خراسانی کا شمار ٹی ٹی پی کے اہم کمانڈروں میں کیا جاتا تھا۔

عمرخالد خراسانی نے گزشتہ دنوں کابل میں  پاکستان کے ساتھ امن مذاکرات میں حصہ بھی لیا تھا۔

طالبان رہنما احسان اللہ احسان نے عمرخالد خراسانی کی موت کی تصدیق کردی۔

امریکہ نے عمر خالد خراسانی کے بارے میں اطلاع دینے، زندہ یا مردہ پکڑنے والوں کے لیے تین ملین ڈالر کے انعام کا اعلان کیا تھا۔



متعللقہ خبریں