صوبہ سندھ میں مون سون کے دوران 45 افراد جاں بحق

پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے تحت صرف 27 دنوں کے دوران (20 جون سے 16 جولائی) صوبے میں 45 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جب کہ مختلف حادثات کے باعث 15 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں

1855938
صوبہ سندھ میں مون سون کے دوران 45 افراد جاں بحق

صوبہ سندھ میں مون سون کے دوران 45 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوئے ہیں۔ یہ بات پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے) نے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتائی ہے۔

 پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے تحت صرف 27 دنوں کے دوران (20 جون سے 16 جولائی) صوبے میں 45 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جب کہ مختلف حادثات کے باعث 15 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق کراچی میں 20 جون سے 16 جولائی تک کے درمیانی عرصے میں 26 افراد نے جان کی بازیاں ہاریں۔

اعداد و شمار کے تحت مون سون بارشوں کے دوران ضلع ملیرمیں سات، کورنگی میں چھ، شرقی میں چھ، جنوبی میں تین، وسطی میں دو، غربی میں ایک اور کیماڑی میں بھی ایک شخص جاں بحق ہوا۔

پی ڈی ایم اے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مون سون بارشوں کے دوران ٹھٹھہ میں 9، بدین میں پانچ، خیرپور میں تین، سکھر اور سانگھڑ میں ایک ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔



متعللقہ خبریں