وزیراعظم شہبازشریف کابجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافے اور عوام کی مشکلات پر برہمی کا اظہار

وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی سخت ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو جب تک اس عذاب سے نجات نہیں ملتی نہ خود چین سے بیٹھوں گا نہ کسی کو بیٹھنے دوں گا

1817215
وزیراعظم شہبازشریف کابجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافے اور عوام کی مشکلات پر برہمی کا اظہار

وزیراعظم شہبازشریف نے ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافے اور عوام کی مشکلات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مئی کے مہینے تک لوڈشیڈنگ میں نمایاں کمی کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی سخت ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو جب تک اس عذاب سے نجات نہیں ملتی نہ خود چین سے بیٹھوں گا نہ کسی کو بیٹھنے دوں گا۔

وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ سابق حکومت کی مجرمانہ غفلت کی پیدا کردہ تکلیف سے شہریوں کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کریں،تیل وگیس کا بندوبست ہونے تک عبوری اقدامات کو بہتر بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف حکومت نے ملک میں اضافی بجلی کی وافر مقدار فراہم کی تھی، عمران حکومت نے بجلی کاایک بھی نیا یونٹ شامل نہیں کیا،بروقت ایندھن خریدا گیا، نہ کارخانوں کی مرمت کی گئی۔

وزیراعظم نے کہا کہ عمران حکومت نے ہمارے دور کے سستی اور تیز ترین بجلی پیدا کرنے والے پلانٹ بند کئے،مہنگی اور کم بجلی بنانے والے کارخانے استعمال کئے گئے،اس ظلم کی قیمت قوم کوہر ماہ 100 ارب روپے کی شکل میں ادا کرنا پڑرہی ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ 6 ارب میں ایل این جی کا جو ایک جہاز مل رہا تھا، وہ قوم کو20 ارب میں پڑ رہا ہے،عمران حکومت کا یہ ظلم قوم کو اس سال 500 ارب سے زائد میں پڑے گا،توانائی کے شعبے کی تباہی کرکے پاکستان کی معیشت دیوالیہ کرنے کی سازش کی گئی۔



متعللقہ خبریں