وزیراعلیٰ پنجاب کی حلف برداری کی تقریب موخر

گورنر ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ کل پنجاب اسمبلی میں افسوس ناک واقعہ ہوا، اسمبلی میں ریاستی طاقت کا استعمال کی مذمت کرتا ہوں، اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کی رپورٹ مجھے مل گئی ہے

1813488
وزیراعلیٰ پنجاب کی حلف برداری کی تقریب موخر

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کی حلف برداری کی تقریب موخر کردی۔

گورنر ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ کل پنجاب اسمبلی میں افسوس ناک واقعہ ہوا، اسمبلی میں ریاستی طاقت کا استعمال کی مذمت کرتا ہوں، اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کی رپورٹ مجھے مل گئی ہے، سیکریٹری اسمبلی کی رپورٹ میڈیا سے شیئر کروں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیکرٹری اسمبلی کی طرف سے بھیجی گئی رپورٹ میں ملنے والے شواہد کو سامنے رکھتے ہوئے حلف برداری موخر کی ہے جب تک یہ فیصلہ نہیں ہوجاتا کہ گزشتہ روز ہونے والے الیکشن قانون اور آئین کے مطابق درست ہیں تب تک حلف نہیں لے سکتا۔

متعللقہ خبریں