پاکستان میں یومِ عالمی فوبیا کی مہم پر اقوام متحدہ سے اظہارِ تشکرکا خوبصورت انداز

جھنگ اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی دن منانے کی مہم کا پاکستان سے آغاز ہو گیا۔ اقوام متحدہ کی جانب سے ۱۵ مارچ کا دن اسلاموفوبیا کا بین الااقوامی دن مقرر کرنے پر مسلسم انسٹیٹیوٹ  کی جانب سے دربار حضرت سلطان باھو جھنگ پر ہزاروں افراد نے اظہار تشکر

1812458
پاکستان میں یومِ  عالمی فوبیا کی مہم پر اقوام متحدہ سے اظہارِ تشکرکا خوبصورت انداز

اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی دن منانے کی مہم کا پاکستان سے آغاز،

دربار سلطان باھو پر ہزاروں افراد کا انوکھا کارنامہ،

"یو این تھینک یو" کا انسانی ماڈل بنا کر پاکستانی عوام کا ریکارڈ قائم،

یو این کے اظہار تشکر کیساتھ آج ہم نے اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی دن منانے کی آگاہی مہم کا اعلان کیا ہے، صاحبزادہ سلطان احمد علی

اسلام نفرت نہیں محبت کا دین ہے، چیئرمین مسلم انسٹیٹیوٹ صاحبزادہ سلطان احمد علی

جھنگ اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی دن منانے کی مہم کا پاکستان سے آغاز ہو گیا۔ اقوام متحدہ کی جانب سے ۱۵ مارچ کا دن اسلاموفوبیا کا بین الااقوامی دن مقرر کرنے پر مسلسم انسٹیٹیوٹ  کی جانب سے دربار حضرت سلطان باھو جھنگ پر ہزاروں افراد نے اظہار تشکر کیلئے "یو این تھینک یو" کا انسانی موڈل بنایا۔ کئی سو فٹ لمبے انسانی ماڈل میں دنیا بھر کے مسلم ممالک کے جھنڈے یو این کے لوگو کے اردگرد نمایاں کئے گئے۔ ماڈل میں شریک تمام افراد  نے سفید لباس پہن رکھے تھے۔ شرکا نے" یواین تھینک یو " اور"  اسلام از پیس"  کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے۔

اس تاریخ ساز تقریب کا انعقاد  چیئرمین مسلم انسٹیٹیوٹ صاحبزادہ سلطان احمد علی نے کیا۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اسلاموفوبیا جدید دور میں ایک ناسور کے طور پہ سامنے آیا ہے جس کے بین الااقوامی سطح پر بھیانک نتائج  برآمد ہو سکتے ہیں۔ مسلمانوں کے خلاف ایسے اقدام تشدد کو دعوت دیتے ہیں جو امن کے لیے شدید خطرہ ہیں۔ آج کی دنیا جو پہلے ہی بیشمار مسائل اور تفریق میں گھری ہے مذہب کی بنیاد پر ایک نئی تفریق اور شدت پسندی کی متحمل نہیں ہو سکتی۔ اسلاموفوبیا کے خلاف قرارداد کی منظوری ایک تاریخی اقدام ہے جس پر ہم ان کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔ اس موقع پر پاکستان کے ساتھ ساتھ او  آئی سی اور تمام اسلامی ممالک خراج تحسین کے مستحق ہیں جنہوں نے اس قرارداد کی منظوری میں اپنا کردار ادا کیا۔



متعللقہ خبریں