اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز دے دی ہے،قوم انتخابات کے لیے تیا ررہے: عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے صدر پاکستان کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز بھیج دی ہے،میں اپنی ساری قوم کو مبارکباد دنا چاہتا ہوں کہ قومی اسمبلی نے تحریک عدم اعتماد مسترد کر دی ہے

1806229
اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز دے دی ہے،قوم انتخابات کے لیے تیا ررہے: عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے صدر پاکستان کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز بھیج دی ہے،میں اپنی ساری قوم کو مبارکباد دنا چاہتا ہوں کہ قومی اسمبلی نے تحریک عدم اعتماد مسترد کر دی ہے۔

آج قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ساری قوم کے سامنے غداری اور سازش ہو رہی تھی میں قوم کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ گھبرانا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’یہ ملک 27 رمضان کو وجود میں آیا تھا اس طرح کی سازش کو قوم کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

اس سے پہلے قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے  آج متحدہ  حزب اختلاف کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو آئین کے منافی اور صوابط کے خلاف قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کر دیا۔

آج جب قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے وقفہ سوالات کا سلسلہ دوبارہ شروع کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری کو بات کرنے کا موقع دیا۔
فواد چوہدری نے گفتگو کرتے ہوئے اس خط کا حوالہ دیا جس کے بارے میں وزیر اعظم عمران خان دعویٰ کرتے ہیں کہ ان کی حکومت کو ختم کرنے کی باقاعدہ سازش کی جا رہی

فواد چوہدری نے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ عدم اعتماد کا نہیں آرٹیکل 5 کا ہے۔‘ انہوں نے کہا کہ آئین کی قرارداد 5 اے کے تحت ہر شہری کو ملک کا وفادار ہونا چاہیے۔

فواد چوہدری نے مزید سوال کیا کہ بتایا جائے کیا بیرون ملک کی مدد سے پاکستان میں حکومت تبدیل کی جا سکتی ہے؟

ساتھ ہی انہوں نے خط کے حوالے سے ڈپٹی سپیکر سے رولنگ مانگی جس کے فوراً بعد قاسم سوری نے قرار داد مسترد کرنے کا اعلان کر دیا۔

ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کے بعد حزب اختلاف ارکان نے شدید احتجاج شروع کر دیا اور سپیکر کے گرد گھیراؤ کر لیا اور نعرے لگائے۔

اس اثنا میں حزب اختلاف کے اراکین آپس میں مشاورت کرتے رہے۔



متعللقہ خبریں