قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش

وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کردی گئی ہے، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے ایوان میں تحریک عدم اعتماد پیش کی، پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد پر 146ارکان کے دستخط ہیں

1803304
قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش

قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کردی گئی جس کے بعد اجلاس جمعرات تک ملتوی کردیا گیا، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے تحریک پیش کی۔

وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کردی گئی ہے، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے ایوان میں تحریک عدم اعتماد پیش کی، پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد پر 146ارکان کے دستخط ہیں۔

تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے بعد اس کے حق میں 68 اراکین کی حمایت درکار تھی تاہم 161اراکین تحریک کی حمایت میں کھڑے ہوئے، جس کے بعد وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنے کیلئے منظور کرلی گئی۔

اجلاس میں دیگر تحاریک اور بل بھی پیش کیے گئے جس پر شہباز شریف نے کہا کہ جو تحاریک ابھی پیش کرنے کی اجازت دی وہ نامناسب تھی۔

تحریک پیش کرنے کے موقع پر کچھ اراکین نے نعرے لگانے کی کوشش کی جس پر اسپیکر نے کہا کہ ایوان میں نعرے بازی کی اجازت نہیں اراکین خاموشی اختیارکریں۔

اس موقع پر آصف زرداری، بلاول بھٹو، وزیر داخلہ شیخ رشید بھی ایوان میں موجود تھے۔

بعد ازاں اسپیکر نے قومی اسمبلی کا اجلاس 31 مارچ شام 4 بجے تک ملتوی کردیا، تحریک پر بحث 31 مارچ کو ہوگی۔

یال رہے کہ اس اجلاس سے قبل متحدہ اپوزیشن کی جماعتوں کا اجلاس ہوا جس میں آصف زرداری، بلاول بھٹو  سمیت دیگر اپوزیشن رہنما شریک ہوئے۔

وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر مختلف آپشنز پر غور کیا گیا تھا، حکومت کو شکست دینے سے متعلق آپشنز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 



متعللقہ خبریں