قطر ایئرویز کے طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

مسافر طیارہ QR-579، جو نئی دہلی کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے قطر کے دارالحکومت دوحہ کے لیے روانہ ہوا تھا، پائلٹس کو کارگو ایریا سے دھویں کا اشارہ ملنے پر 283 مسافروں اور عملے کے 12 افراد کے ساتھ کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی  ہے

1798998
قطر ایئرویز کے طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی سے ٹیک آف کرنے والے قطر ایئرویز کے طیارے  کے  کارگو والے حصے  میں  دھواں نکلنے کے بعد  طیارے نے پاکستان کے شہر کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔

مسافر طیارہ QR-579، جو نئی دہلی کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے قطر کے دارالحکومت دوحہ کے لیے روانہ ہوا تھا، پائلٹس کو کارگو ایریا سے دھویں کا اشارہ ملنے پر 283 مسافروں اور عملے کے 12 افراد کے ساتھ کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی  ہے۔

ایئرپورٹ حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوگئی تھی۔

حکام نے بتایا کہ طیارہ بحفاظت لینڈ کر گیا اور مسافروں کو لاؤنج میں بھیج دیا گیا۔

قطر ایئرویز نے اعلان کیا کہ صورتحال قابو میں ہے اور وہ مسافروں کے لیے دوحہ جانے کے لیے اضافی پروازوں کا انتظام کرے گی۔



متعللقہ خبریں