پندرہ مارچ اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی دن قرار دینا وزیراعظم کی کاوشوں کا نتیجہ ہے: وزیر خارجہ قریشی

جمعرات کو ایک بیان میں، انہوں نے اس سلسلے میں سفیر منیر اکرم اور وزارت خارجہ کی کوششوں کو تسلیم کرنے پر وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا

1797579
پندرہ مارچ اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی دن قرار دینا وزیراعظم کی کاوشوں کا نتیجہ ہے: وزیر خارجہ  قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جانب سے پندرہ مارچ کو اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی دن قرار دینا وزیراعظم عمران خان کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔

جمعرات کو ایک بیان میں، انہوں نے اس سلسلے میں سفیر منیر اکرم اور وزارت خارجہ کی کوششوں کو تسلیم کرنے پر وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے ہارس ٹریڈنگ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں ہارس ٹریڈنگ کو کھلے دل سے قبول کر رہی ہے۔



متعللقہ خبریں