دہشت گردوں کی باقیات کے خاتمے میں مسلح افواج کی معاونت کی جائے گی: وزیراعظم عمرانن خان

وزیراعظم نے یہ بات زور دے کر کہی کہ بلوچستان کی ترقی کو ترجیحی حیثیت حامل ہے اور یہ پاکستان کی ترقی کے لئے نہایت اہم ہے

1775555
دہشت گردوں کی باقیات کے خاتمے میں مسلح افواج کی معاونت کی جائے گی: وزیراعظم عمرانن خان

وزیراعظم عمران خان نے قوم کے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ بلوچستان کی ترقی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنیوالے دہشت گردوں کی باقیات کا خاتمہ کرنے میں مسلح افواج کی مدد کی جائیگی۔بری فوج کے سربراہ جنرل قمرجاویدباجوہ کے ساتھ آج نوشکی پہنچنے کے بعد فوجیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔

وزیراعظم نے یہ بات زور دے کر کہی کہ بلوچستان کی ترقی کو ترجیحی حیثیت حامل ہے اور یہ پاکستان کی ترقی کے لئے نہایت اہم ہے۔شہداء اور ان کے خاندانوں کو پاکستان کے لئے ان کی گرانقدر خدمات پر زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے وزیراعظم نے مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف اور مسلح افواج کی اس جنگی تیاری اور شہادت کی تعریف کی جس کے ذریعے دہشت گردوں کے حملے پسپا کئے گئے۔

عمران خان نے کہا کہ جامع قومی کوششوں،وفاقی اور صوبائی حکومتوں میں تعاون اور مسلح افواج کی مدد سے ہم بلوچستان میں حقیقی فوائد حاصل کر سکیں گے۔وزیراعظم کو علاقے میں سلامتی کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

بعد میں وزیراعظم نے علاقے کے قبائلی عمائدین سے گفتگو کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی غیرمتزلزل حمایت اور بلوچستان کو ترقی اور خوشحالی سے ہمکنار کرنے کیلئے حکومت کی کوششوں میں مدد دینے کو سراہا۔انہوں نے جرگے کے ارکان کو بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے مسلسل مخلصانہ حمایت کا یقین دلایا۔عمران خان نے فرنٹیئر کور اور رینجرز کے افسروں اور جوانوں کی تنخواہوں میں پندرہ فیصد اضافے کا اعلان کیا۔بلوچستان کے گورنر اور وزیراعلیٰ، صوبائی اور وفاقی وزراء بھی وزیراعظم کے ساتھ تھے۔



متعللقہ خبریں