صدر عارف علوی کا معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کیلئے مولانا ظفر علی خان کے صحافتی ورثے کی پیروی پر زور

وہ منگل کے روز اسلام آباد میں مولانا ظفر علی خان میموریل ٹرسٹ کے چیئرمین خالد محمود کی زیر قیادت وفد سے گفتگو کررہے تھے

1771872
صدر عارف علوی کا معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کیلئے مولانا ظفر علی خان کے صحافتی ورثے کی پیروی پر زور

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ معاشرے میں مثبت تبدیلی اور اخلاقی اقدار کے فروغ کیلئے مولانا ظفر علی خان کے صحافتی ورثے کی پیروی کرناہوگی۔

وہ منگل کے روز اسلام آباد میں مولانا ظفر علی خان میموریل ٹرسٹ کے چیئرمین خالد محمود کی زیر قیادت وفد سے گفتگو کررہے تھے۔

انہوں نے کہا مولانا کے نقش قدم پرچلنے سے قومی تعمیر کا مقصد حاصل کرنے اور فیک نیوز جیسے چیلنجز پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔اردو ادب کیلئے مولانا ظفر علی خان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے صدر نے زور دیا کہ میڈیا ان کی راہ پر چلتے ہوئے ملک میں سچی اور غیر جانبدار صحافت کو فروغ دے۔ٹرسٹ کی کاوشوں اور خدمات کو سراہتے ہوئے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا نئی نسل کو مولانا ظفر علی خان کی زندگی اور کام سے آگا ہ کرنے کی ضرورت ہے۔

 



متعللقہ خبریں