نیاپاکستان ہائوسنگ سکیم:ملک بھرمیں کم لاگت کے45ہزارمکانات زیرتعمیر

نیاپاکستان ہائوسنگ اینڈڈویلپمنٹ اتھارٹی پالیسی بورڈ کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ انور علی حیدر نے یہ بات اسلام آباد میں ایک اجلاس میں کہی

1755848
نیاپاکستان ہائوسنگ سکیم:ملک بھرمیں کم لاگت کے45ہزارمکانات زیرتعمیر

نیاپاکستان ہائوسنگ سکیم کے تحت ملک بھرمیں کم لاگت کے تقریباً پینتالیس ہزارمکانات زیرتعمیرہیں۔

نیاپاکستان ہائوسنگ اینڈڈویلپمنٹ اتھارٹی پالیسی بورڈ کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ انور علی حیدر نے یہ بات اسلام آباد میں ایک اجلاس میں کہی۔

اجلاس کو بتایاگیا کہ حکومت کی طرف سے فراہم کردہ سہولتوں کے نتیجے میں نجی شعبے نے تیس لاکھ سے زائد مکانات کی تعمیرکے لئے نیاپاکستان ہائوسنگ اینڈڈویلپمنٹ اتھارٹی کو تین سوسترہ تجاویز جمع کرائی ہیں۔

ہائوسنگ سکیم کے تحت دوسوانہترارب اَسی کروڑمالیت کے قرضوں کی فراہمی کے لئے بینکوں کودرخواستیں موصول ہوئی ہیں اورنوہزارنوسوچونسٹھ درخواستوں پرتینتیس ارب چالیس کروڑ روپے کاقرضہ دیاجاچکاہے۔



متعللقہ خبریں