ترقی یافتہ ممالک اپنے موسمیاتی عزائم کو آگے بڑھانے میں سبقت لیں: وزیراعظم عمران خان

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پرموسمیاتی تبدیلی پر حکومتی سربراہان کے غیررسمی اجلاس سے ویڈیولنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے زور دیکر کہا کہ پیرس معاہدے کے تحت کئے گئے وعدوں کو ہر صورت پورا کیا جانا چاہئے

1708448
ترقی یافتہ ممالک اپنے موسمیاتی عزائم کو آگے بڑھانے میں سبقت لیں: وزیراعظم  عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے زور دیا ہے کہ ترقی یافتہ ممالک اپنے موسمیاتی عزائم کو آگے بڑھانے میں سبقت لیں اور یہ کاربن گیسز کے اخراج میں کمی اور ترقی پذیر ممالک کو فنڈز کی فراہمی میں اضافے سے متعلق ہونے چاہئیں۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پرموسمیاتی تبدیلی پر حکومتی سربراہان کے غیررسمی اجلاس سے ویڈیولنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے زور دیکر کہا کہ پیرس معاہدے کے تحت کئے گئے وعدوں کو ہر صورت پورا کیا جانا چاہئے۔

وزیراعظم نے یہ تجویز بھی پیش کی کہ فطرت کے لئے قرضے جیسے اقدامات سے ترقی پذیر ممالک کے لئے مالی وسائل پیدا ہوںگے جس سے وہ ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کیلئے مزید اقدامات کر سکیں گے۔

انہوں نے ماحولیاتی تبدیلی کے انتہائی خطرے سے دوچارہونے پرروشنی ڈالی اور کہاکہ اس کے اثرات سے نمٹنا حکومت کی بڑی ترجیح ہے۔اس ضمن میں انہوں نے عالمی رہنمائوں کودس بلین درختوں کے سونامی منصوبے اورسال دوہزارتیس تک ساٹھ فیصدصاف توانائی کے ہدف سمیت کلیدی اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان نے موسمیاتی حساس اقتصادی نمواورترقی کے لئے کوششوں کے طورپر چھبیس سومیگاواٹ کے کوئلے سے چلنے والے بجلی گھروں کوپن بجلی کے منصوبوں سے تبدیل کیاہے۔



متعللقہ خبریں