الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے انتخابی عمل میں شفافیت یقینی بنائی جائے گی: وزیراعظم عمران خانن

جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق یہ ہدایت انہوں نے جمعرات کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کے حوالے سے منعقدہ بریفنگ کے دوران دی

1659666
الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے انتخابی عمل میں شفافیت یقینی بنائی جائے گی: وزیراعظم عمران خانن

وزیر اعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ انتخابی اصلاحات، الیکٹرانک ووٹنگ اور اوورسیز پاکستانیوں کو حق رائے دہی دینے کا عمل جلد مکمل کیا جائے۔

جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق یہ ہدایت انہوں نے جمعرات کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کے حوالے سے منعقدہ بریفنگ کے دوران دی۔

بریفنگ میں وزیرِ برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز، سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم، وزیر برائے ریلویز اعظم خان سواتی، وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب اور وزیتر اعظم کے مشیر وزیر اعظم بابر اعوان شریک تھے۔وزیرِ اعظم کو انتخابی اصلاحات کے ضمن میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال اور قانون سازی کے حوالے سے اب تک ہونے والی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیر اعظم عمران خان نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے انتخابی عمل میں استعمال میں شفافیت اور تمام آئینی تقاضوں کو پورا کرنےکی ہدایت دیتے ہوئے اپنے عزم کا اعادہ کیا کہ موجودہ حکومت ملک کے انتخابی عمل میں شفافیت یقینی بنانے کے حوالے سے پر عزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل میں دھاندلی روکنے اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال واحد آپشن ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز ملک کا اثاثہ ہیں ان کو انتخابی عمل میں لازماً شریک بنائیں گے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ انتخابی اصلاحات، الیکٹرانک ووٹنگ اور اوورسیز پاکستانیوں کو حق رائے دہی کا عمل جلد مکمل کیا جائے



متعللقہ خبریں