اگلے مالی سال کا وفاقی بجٹ ترقی کا بجٹ ہے وزیراعظم عمران خان

پیر کے روز اسلام آباد میں پارٹی کے ترجمانوں کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا کہ ملکی معیشت نہ صرف مستحکم ہوئی ہے بلکہ یہ ترقی کی طرف گامزن ہے

1658164
اگلے مالی سال کا وفاقی بجٹ ترقی کا بجٹ ہے وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اگلے مالی سال کا وفاقی بجٹ ترقی کا بجٹ ہے جس سے نہ صرف معیشت مزید مستحکم ہو گی بلکہ زراعت، صنعت اور تعمیرات سمیت معیشت کے اہم شعبوں کو فروغ حاصل ہو گا۔

پیر کے روز اسلام آباد میں پارٹی کے ترجمانوں کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا کہ ملکی معیشت نہ صرف مستحکم ہوئی ہے بلکہ یہ ترقی کی طرف گامزن ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ایسے میں جب عالمی معیشت کورونا کے باعث بری طرح متاثر تھی، پاکستان نے ایک کامیاب حکمت عملی کے تحت معاشی سفر طے کیا۔اہم ترجیحات کا ذکر کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ملک کو درپیش مسائل پر موثر انداز میں قابو پانے کے عزم کے ساتھ حکومتی نے کامیاب جوان پروگرام، صحت کارڈ، ٹین بلین ٹری سونامی، سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی، غربت کے خاتمے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر توجہ دی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت یہ بات یقینی بنانے کے لئے کوششیں کر رہی ہے کہ بجٹ معاشرے کے ہر طبقے کیلئے امید کی کرن ثابت ہو۔وزیراعظم نے پارٹی کے ترجمانوں کو ہدایت کی کہ وہ بجٹ کے اہم نکات سے متعلق عوام کو مکمل آگاہی فراہم کریں تاکہ غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کرنے والے عناصر کامیاب نہ ہو سکیں۔



متعللقہ خبریں