پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے 23 سال بیت چکے ہیں، ملک میں یومِ تکبیر کا اہتمام

28مئی 1998 کو پاکستان نے نہ صرف  مسلم دنیا کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا

1647550
پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے 23 سال بیت چکے ہیں، ملک میں یومِ تکبیر کا اہتمام

پاکستان کو ایٹمی قوت طاقت بنے 23 سال عرصہ بیت چکا ہے۔ جس کی یاد میں آٓج ملک بھر میں یومِ تکبیر منایا جارہا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آربابر افتخار نے یوم تکبیرپرکہا کہ 23 سال قبل آج کے دن پاکستان نے خطے میں طاقت کا توازن بحال کیا۔ ایٹمی دھماکے کر کے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا گیا۔

28مئی 1998 کو پاکستان نے نہ صرف  مسلم دنیا کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل کیا بلکہ  دشمن کے تمام عزائم خاک میں ملا دیے۔ بھارت نے 11 مئی 1998 کو 3 ایٹمی دھماکے کرتے ہوئے خطے کی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا تھا۔

پاکستان نے بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے راس کوہ میں پانچ کامیاب ایٹمی دھماکے کر کے دشمن کے عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ ایٹمی طاقت بننے کے بعد ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند ہے۔

اس دن پاکستان کے ایٹمی تجربے ایٹمی طاقت کے حامل طاقتور ممالک کی فہرست میں شامل ہونے پر پوری امت مسلمہ کیلئے اعزاز سے کم نہیں بلکہ پاکستانی قوم کیلئے قابل فکر ہے۔ بلوچستان کے وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ 28 مئی کا دن اہل وطن کے لئے عید جیسا ہے اور سب کو اپنی فوج کی صلاحیتوں پر اعتماد ہے۔

 



متعللقہ خبریں