سال کے 10 ماہ کے دوران ترسیلات زرکا حجم 24 ارب 20 کروڑ ڈالر کی بلند ترین سطح پر: عمران خان

عمران خان نے کہا کہ وہ سمندر پار پاکستانیوں کو ہمیشہ سے ملک کا عظیم اثاثہ سمجھتے ہیں۔ اپریل میں ترسیلات زربڑھ کر 2 ارب 80 کروڑ ڈالر کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئیں اور رواں مالی سال 21-2020 کے پہلے 10 ماہ کے دوران ترسیلات زر کاحجم 24 ارب 20 کروڑ ڈالر رہا ہے

1641304
سال کے 10 ماہ کے دوران ترسیلات زرکا حجم 24 ارب 20 کروڑ ڈالر کی بلند ترین سطح پر: عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ملک کا عظیم اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران ترسیلات زرکا حجم 24 ارب 20 کروڑ ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

منگل کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وہ سمندر پار پاکستانیوں کو ہمیشہ سے ملک کا عظیم اثاثہ سمجھتے ہیں۔ اپریل میں ترسیلات زربڑھ کر 2 ارب 80 کروڑ ڈالر کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئیں اور رواں مالی سال 21-2020 کے پہلے 10 ماہ کے دوران ترسیلات زر کا حجم 24 ارب 20 کروڑ ڈالر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے تفصیلات زر کے حوالے سے مالی سال 20-2019 کا ریکارڈ بھی تورڈ یا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ نئے پاکستان پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے اعتماد کا شکریہ اداکرتےہیں۔



متعللقہ خبریں