ایران اور پاکستان افغان سلسلہ امن میں اہم کردار سنبھالیں

پاکستان کی بجلی کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے تیار ہونے کااعادہ

1625796
ایران اور پاکستان افغان سلسلہ امن میں اہم کردار سنبھالیں

ایرانی  صدر حسان روحانی  کا کہنا ہے کہ ان کے ملک اور پاکستان کو  افغانستان کے سلسلہ امن  میں اہم کردار ادا کرنا چاہیے۔

ایرانی ایوانِ صدارت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق  پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  کو شرف ملاقات بخشنے والے روحانی نے  دونوں ممالک کے تعلقات اور افغان سلسلہ امن پر اپنے جائزے پیش کیے۔

امریکہ کے خطے میں فوجی وجود کے سلامتی و استحکام  کے قیام میں بار آور ثابت نہ ہونے  پر زور دینے والے ایرانی صدر نے بتایا کہ ’’ایران اور پاکستان  افغانستان  میں مؤثر ترین اور اس کے اہم ہمسایے ہونے کے ناطے اس ملک  میں سلسلہ امن کے لیے اہم کردار سنبھالیں، ایران اس ضمن میں  پاکستان اور افغانستان کے ساتھ تعاون کا بخوشی خیر مقدم کرتا ہے۔

روحانی نے دونوں ممالک کے باہمی تعاون کے فروغ کے لیے طے پانے والے معاہدوں کو عملی جامہ پہنانے کی اہمیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے  پاکستان کی بجلی کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے تیار ہونے کااعادہ کیا۔

جناب قریشی  نے بھی مستقبل قریب میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو خاصکر تجارتی شعبے میں ایک نئے مرحلے میں  داخل کیے جانے کی تمنا کا اظہار کیا۔

 



متعللقہ خبریں