پاکستان میں یومیہ کورونا واقعات کی تعداد 8 ماہ قبل کی صورتحال کو لوٹ آئی

ایک دن میں 3 ہزار 876 مثبت کیسز رپورٹ، 42 اموات

1605007
پاکستان میں یومیہ کورونا واقعات کی تعداد 8 ماہ قبل کی صورتحال کو لوٹ آئی

ملک بھر میں کورونا وائرس سے ایک دن میں مزید 42 افراد جان بحق ہوگئے جب کہ 3 ہزار 876 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اس سے قبل 2 جولائی 2020 کو 4 ہزار 339 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ جس کے بعد آج تقریباً 8 ماہ بعد کورونا کے سب سے زیادہ مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ملک بھر میں اب تک 97 لاکھ 32 ہزار 33 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار 946  کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔

این سی او سی کے مطابق کورونا سے ایک دن میں ایک ہزار 446 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 79 ہزار 760 ہوگئی جبکہ 2 ہزار 122 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے



متعللقہ خبریں