گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے: وزیراعظم عمرا ن خان

آج اپنے متعدد ٹوئیٹس میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کی نسبت ترسیلات زر چوبیس فیصد زیادہ ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ آٹھ ماہ سے زائد عرصہ میں ترسیلات زر دو ارب ڈالر سے زیادہ کی سطح پر برقرار رہیں

1583957
گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے: وزیراعظم عمرا ن خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔
آج (پیر) اپنے متعدد ٹوئیٹس میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کی نسبت ترسیلات زر چوبیس فیصد زیادہ ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ آٹھ ماہ سے زائد عرصہ میں ترسیلات زر دو ارب ڈالر سے زیادہ کی سطح پر برقرار رہیں۔
انہوں نے کہاکہ اس سال جنوری میں ترسیلات زر دو ارب ستائیس کروڑ ڈالر رہیں۔
وزیراعظم نے ریکارڈ ترسیلات زر بھیجنے پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا۔
صنعتی شعبے کی تعریف کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہ شعبہ بھی پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال دسمبر کے مہینے میں مصنوعات کی تیاری کے شعبے میں بھی گیارہ اعشاریہ چار فیصد ترقی دیکھی گئی ۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران اس شعبے میں ترقی آٹھ فیصد سے زائد ہے۔



متعللقہ خبریں