وزیراعظم عمران خان کی تجاوزات کے خلاف مہم بلاامتیاز جاری رکھنے کی ہدایت

پیر کے روز اسلام آباد میں سیاحت کے بارے میں رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے سیاحتی مقامات پر صفائی' ماحولیاتی تحفظ اور غیر قانونی تجاوزات کی روک تھام یقینی بنانے کی ہدایت کی

1579854
وزیراعظم عمران خان کی تجاوزات کے خلاف مہم بلاامتیاز جاری رکھنے کی ہدایت

وزیراعظم عمران خان نے تجاوزات کے خلاف مہم بلاامتیاز جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

پیر کے روز اسلام آباد میں سیاحت کے بارے میں رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے سیاحتی مقامات پر صفائی' ماحولیاتی تحفظ اور غیر قانونی تجاوزات کی روک تھام یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ سیاحتی مقامات کی ترقی کے عمل کے آغاز سے قبل متعلقہ قوانین اور قواعد و ضوابط کا نوٹیفکیشن جاری کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت کے وسیع مواقع موجود ہیں جن سے محاصل کے حصول' روزگار اور ثقافتی ورثے کے فروغ کیلئے استفادہ کیا جاسکتاہے۔
اجلاس کو پنجاب' خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں نئے سیاحتی مقامات کی ترقی کی منصوبہ بندی اور قابل عمل ہونے کی رپورٹوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔



متعللقہ خبریں