یوم یکجہتی کشمیر کی اسلام آباد ریلی کی قیادت شاہ محمود قریشی نے کی

شرکا جلوس نے بھارت کے خلاف نعرے بازی کی اور’’میں کشمیر ہو ں‘‘ تحریروں پر مبنی بینرز اٹھائے

1577941
یوم یکجہتی کشمیر کی اسلام آباد ریلی کی قیادت شاہ محمود قریشی نے کی

پاکستان میں یومِ یکجہتی کشمیر کی مناسبت  سے ملک بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ محکوم کشمیریوں کے حق میں ریلیاں نکالی جا رہی ہیں اور جلسوں و سیمنیارز کا انعقاد کیا جارہا ہے

 اسلام آباد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی قیادت میں 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کی ریلی نکالی گئی۔

دفتر ِ خارجہ میں یکجا ہونے والے ایک گروہ  نے قریشی کی قیادت میں کشمیری عوام کے  حق میں جلوس نکالا۔ جس میں سینٹ کے اسپیکر صادق سنجرانی، قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر، وزرا، ممبران اسبلی اور عوام نے شرکت کی۔

شرکا جلوس نے بھارت کے خلاف نعرے بازی کی اور’’میں کشمیر ہو ں‘‘ تحریروں پر مبنی بینرز اٹھائے۔

جناب قریشی نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ کشمیری  عوام اس جنگ میں تنہا نہیں پورا پاکستان ان کے شانہ بشانہ ہے۔  پاکستان کی تمام تر سیاسی جماعتیں اور ادارے مسئلہ کشمیر پر   یک آواز ہیں۔

میڈیا کے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح تک پہنچانے کے لیے اہم کردار ادا کرنے کااشارہ دینے والے جناب قریشی نے  بتایا کہ وہ عالمی میڈیا سے منسلک افراد کی خواہش کے مطابق صورتحال کا بذات خود جائزہ لینے کی خاطر آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کا دورہ کریں گے۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ عالمی صحافیوں کو مقبوضہ کشمیر کے علاقت سری نگر میں رپورٹنگ کی اجازت دی جانی چاہیے۔



متعللقہ خبریں