فلسطینیوں کوحقوق کی ضمانت ملنےتک اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے: وزیراعظم عمران خان

انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں کہاکہ بڑے ڈیموں ، راوی ریور فرنٹ سٹی اور بنڈل آئی لینڈ جیسے بڑے منصوبوں کی تکمیل سے ملک میں ترقی کا نیا دور شروع ہوگا

1548495
فلسطینیوں کوحقوق کی ضمانت ملنےتک اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے: وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ احساس پروگرام پرمکمل عمل درآمد ، صنعتی شعبے کی ترقی اور برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔

انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں کہاکہ بڑے ڈیموں ، راوی ریور فرنٹ سٹی اور بنڈل آئی لینڈ جیسے بڑے منصوبوں کی تکمیل سے ملک میں ترقی کا نیا دور شروع ہوگا۔
اسرائیل سے متعلق ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے واضح کیا کہ پاکستان فلسطینیوں کے حقوق کی ضمانت ملنے تک اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا ۔
تنازعہ کشمیر کے بارے میں وزیراعظم نے کہاکہ پہلی بار یہ ایک عالمی مسئلہ بن گیا ہے اور حال ہی میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اس معاملے پر تین مرتبہ بحث ہوئی ہے۔



متعللقہ خبریں