پاکستان میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹے کے دوران 39 اموات، 3499 نئے مریض رجسٹرڈ

تازہ ترین اعدادوشمارکے مطابق اس عرصے کے دوران کوروناسے مزیدانتالیس افرادجاں بحق ہوگئے۔ وباء سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعدادتین لاکھ چھیالیس ہزارنوسواکاون ہوگئی ہے ۔ کوروناکے اکاون ہزارچھ سوچون مریض مختلف ہسپتالو ں میں زیرعلاج ہیں

1538699
پاکستان میں کورونا  وائرس سے 24 گھنٹے کے دوران 39 اموات، 3499 نئے مریض رجسٹرڈ

پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران بیالیس ہزارنوسوچارکوروناٹیسٹ کئے گئے جن میں سے تین ہزارچارسونناوے افرادمیں کوروناوائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

تازہ ترین اعدادوشمارکے مطابق اس عرصے کے دوران کوروناسے مزیدانتالیس افرادجاں بحق ہوگئے۔
وباء سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعدادتین لاکھ چھیالیس ہزارنوسواکاون ہوگئی ہے ۔ کوروناکے اکاون ہزارچھ سوچون مریض مختلف ہسپتالو ں میں زیرعلاج ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 499 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 21 ہزار 83، سندھ میں ایک لاکھ 77 ہزار 625، خیبر پختونخوا میں 47 ہزار 919، بلوچستان میں 17 ہزار 268، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 683، اسلام آباد میں 31 ہزار 165 جبکہ آزاد کشمیر میں 7 ہزار 67 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 56 لاکھ 27 ہزار 539 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 42 ہزار 904 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 46 ہزار 951 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 469 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 39 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 8 ہزار 205 ہوگئی۔ پنجاب میں 3 ہزار 91، سندھ میں 2 ہزار 968، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 378، اسلام آباد میں 329، بلوچستان میں 169، گلگت بلتستان میں 97 اور آزاد کشمیر میں 173 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں