پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد میں دوبارہ سے اضافہ

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے شہریوں سے مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے

1519282
پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد میں دوبارہ سے اضافہ

پاکستان میں کورونا وائرس کے فعال کیسز  کی تعداد بڑھ کر 12 ہزار 121 ہوگئی۔

تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے807 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3  لاکھ 32 ہزار 993 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق فعال کیسز کی تعداد برھ کر 12 ہزار 121 ہوگئی جب کہ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 3 لاکھ 14 ہزار 066 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 11 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 806 ہوگئی۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے شہریوں سے مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا تدابیر  پر عمل درآمد کے لیے شہریوں سے مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے، شہری جہاں بھی اس  کی خلاف ورزی دیکھیں فوری طور پر ہیلپ لائنوں کے ذریعے  مطلع کریں۔

 



متعللقہ خبریں