مسلمانوں کے مسائل کا مشترکہ پلیٹ فارم اسلامی تعاون تنظیم ہی ہے : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

اسلامی تعاون تنظیم کی گولڈن جوبلی کے موقع پر تنظیم کے آن لائن اجلاس سے اسلام آباد میں ویڈیولنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان کااسلامی تعاون تنظیم کے بانی ملکوں میں شمار ہوتا ہے جس نے اس ادارے کی بہتری اور ترقی میں ہمیشہ کلیدی کردار اداکیا

1497179
مسلمانوں کے مسائل کا مشترکہ پلیٹ فارم اسلامی تعاون تنظیم  ہی ہے : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ اسلامی تعاون تنظیم اسلامی ملکوں کیلئے ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس کے ذریعے ہم دنیا میں مسلمانوں کودرپیش کسی بھی مسئلے کے حل کیلئے ایک مشترکہ حکمت عملی کے تحت ملکرکام کرسکتے ہیں۔

اسلامی تعاون تنظیم کی گولڈن جوبلی کے موقع پر تنظیم کے آن لائن اجلاس سے اسلام آباد میں ویڈیولنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان کااسلامی تعاون تنظیم کے بانی ملکوں میں شمار ہوتا ہے جس نے اس ادارے کی بہتری اور ترقی میں ہمیشہ کلیدی کردار اداکیاہے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان نے اسلامی تعاون تنظیم کے دوسربراہ اجلاسوں اور وزرائے خارجہ کی کونسل کی چارکانفرنسوں کی میزبانی کی اور پاکستان تنظیم کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے اڑتالیسویں اجلاس کی میزبانی کیلئے بھی تیارہے۔

 

 



متعللقہ خبریں