بلقانی ممالک کی فوجی مشقوں میں ترکی اور یونان کے فوجی دستوں کی شرکت

مشرقی بحیرہ روم میں یونان اور ترکی کے مابین کشیدگی کے جاری رہنے کے دوران دونوں ممالک ہی  ان مشترکہ  فوجی  مشقوں میں حصہ  لے رہے ہیں

1493145
بلقانی ممالک کی فوجی مشقوں میں  ترکی اور یونان کے فوجی دستوں کی شرکت

ترکی ، بلقانی ممالک  جن میں یونان  بھی شامل ہے کے اسپیشل فورسز کے دستوں کی مشق میں  بارہ فوجیوں کی نفری کے ساتھ  اپنی کاروائی کو جاری رکھا ہوا ہے۔

مشرقی بحیرہ روم میں یونان اور ترکی کے مابین کشیدگی کے جاری رہنے کے دوران دونوں ممالک ہی  ان مشترکہ  فوجی  مشقوں میں حصہ  لے رہے ہیں۔

وزارتِ قومی  دفاع کی جانب سے جاری کردہ  اعلامیے کے مطابق  اسپیشل فورسز کی مشترکہ فوجی مشقوں میں  ترکی ، رومانیہ ، یونان ، بلغاریہ ، البانیہ اور شمالی  مقدونیہ   جیسے ممالک حصہ لے رہے ہیں۔

یہ مشقیں  جو رومانیہ میں 14 ستمبر کو شروع ہوئی تھیں  25 ستمبر تک جاری رہیں گی۔

اس مشق کا مقصد بلقانی  ممالک کی خصوصی افواج کے مابین دوستی ، تعاون اور ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے ، نیز باہمی علم اور تجربے کا اشتراک کرنا ہے۔

رومانیہ کی اسپیشل فورسز کی کمانڈ کی  میزبانی میں  ہونے والی مشقوں میں  ترکی کی اسپیشل فورسز کمانڈ اول اسپیشل فورسز کی کمان گاہ سے ایک خصوصی دستہ اور  جنرل اسٹاف  سء ایک دستہ کل بارہ فوجیوں پر مشتمل  عملہ ان مشقوں میں حصہ لے رہا ہے۔



متعللقہ خبریں