سندھ حکومت نے کراچی سمیت صوبے کے عوام کے مسائل کو نظر انداز کیاہے: شبلی فراز

ن خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کراچی کے عوام جس کرب سے گزر رہے ہیں اس سے وفاقی حکومت لا علم نہیں ہے

1482610
سندھ حکومت نے کراچی سمیت صوبے کے عوام کے مسائل کو نظر انداز کیاہے: شبلی فراز

 وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے کراچی سمیت صوبے کے عوام کے مسائل کو نظر انداز کیا جس سے موجودہ صورتحال پیدا ہوئی ہے، وفاقی حکومت تمام سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے سندھ کی عوام کے مسائل کے حل کیلئے مربوط کوششوں میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، اپوزیشن ایف اے ٹی ایف کے معاملے پر قانون سازی میں رخنہ ڈال کر این آر او چاہتی ہے، ملک ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ میں جانے کا متحمل نہیں ہو سکتا، عوام کے سامنے اپوزیشن کا کردار بے نقاب کرتے رہیں گے، ان کا مطمع نظر ملکی مفاد نہیں بلکہ ذاتی مفاد اور اپنے قائدین کا تحفظ ہے، درآمدی چینی اور گندم ملک میں پہنچ چکی ہے جس سے قیمتوں میں کمی آئے گی، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی پالیسیوں کا محور نادار اور غریب طبقات ہیں۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کراچی کے عوام جس کرب سے گزر رہے ہیں اس سے وفاقی حکومت لا علم نہیں ہے، حکومت سمیت پوری قوم کو کراچی کے عوام کے ساتھ پوری ہمدردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان روزانہ کی بنیاد پر کراچی کی صورتحال پر بریفنگ لے رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان رواں ہفتے کراچی کا دورہ کریں گے، وزیراعظم نے سندھ کی صوبائی حکومت کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور تحریک انصاف کی حکومت ان عوامل کے ساتھ نہیں چل سکتے جنہوں نے ذاتی فائدے کے لیے قومی مفاد پر داو¿ لگایا، عوام نے 2018ءمیں پاکستان تحریک انصاف کو نئے پاکستان کا مینڈیٹ دیا ہے، پاکستان تحریک انصاف اس پاکستان کے ساتھ نہیں چل سکتی جس میں ان کے قائدین کی کرپشن، لوٹ مار اور منی لانڈرنگ ہو یا ایسا پاکستان جس کی سیاست کو کاروبار بنا لیا جائے، ذاتی مفادات کے حصول کا ذریعہ بنا لیا جائے، عمران خان اس پاکستان کی نمائندگی کرتے ہیں جس کا مقصد عوام کی فلاح و بہبود اور ان کو غربت کی لکیر سے اوپر اٹھانا ہے، موجودہ حکومت مڈل طبقے کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

 



متعللقہ خبریں