سعودی سفیر: ہم پاکستان کو اپنا دوسرا گھر مانتے یں

پاکستان کی تعمیر و ترقی میں سعودی حکومت کا تعاون قابل ِ ستائش ہے، گورنر پنجاب

1473455
سعودی سفیر: ہم پاکستان کو اپنا دوسرا گھر مانتے یں

پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان کو اپنا دوسرا  گھر  تصور کرتے ہیں اور  اس کی ترقی کے لیئے اپنا کردار ادا کرتے رہتے  ہیں۔

 گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے سعودی سفیر نواف بن سیعد احمد المالکی نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات سمیت مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔ گورنر پنجاب نے دونوں ممالک کے تعلقات کو چٹان سے مضبوط قرار دیا۔

چوہدری محمد سرور نے اس موقع پر بتایا کہ دونوں ممالک کے مثالی تعلقات 22کروڑ پاکستانیوں کیلئے قابل فخر ہیں، سعودی اور پاکستانی عوام کے دل ہمیشہ ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، دونوں ممالک کے عوام میں اخوت اور بھائی چارے کا مضبوط رشتہ ہے، ہر مشکل وقت میں سعودی عرب پاکستان کیساتھ کندھے سے کندھا ملاکر چلتا ہے، پاکستان کی تعمیر و ترقی میں سعودی حکومت کا تعاون قابل ِ ستائش ہے۔

اس موقع پر سعودی سفیر المالکی نے کہا کہ پاکستان اور سعودی تعلقات دو بھائیوں جیسے ہیں ، ہم پاکستان کو اپنا گھر سمجھتے ہیں اسکی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرتے ہیں، پاکستان کو پہلے کبھی تنہا چھوڑا نہ ہی آئندہ چھوڑیں گے۔

 



متعللقہ خبریں