وزیر اعظم پاکستان کی مؤثر پالیسیوں سے وائرس کے پھیلاؤ میں کمی آ رہی ہے، وزیر اطلاعات

وزیرِ اطلاعات نے نے ڈاکٹرز اور طبی عملے کو خراج تحسین پیش  کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا تا حال  ختم نہیں ہوا،  ہمیں اس حوالے سے وضع کردہ تدابیر پر  عمل کرتے رہنا ہوگا

1448873
وزیر اعظم پاکستان کی مؤثر پالیسیوں سے وائرس کے پھیلاؤ میں کمی آ رہی ہے، وزیر اطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز  نے کہا ہے کہ  وزیراعظم عمران خان کی مؤثر حکمت عملی  کی بدولت  وبا کے پھیلاؤ میں کمی آئی ہے اور  سمارٹ لاک ڈاؤن کے مثبت نتائج کا ہر سطح پر مشاہدہ ہور ہا ہے۔

شبلی فراز نے ڈاکٹرز اور طبی عملے کو خراج تحسین پیش  کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا تا حال  ختم نہیں ہوا،  ہمیں اس حوالے سے وضع کردہ تدابیر پر  عمل کرتے رہنا ہوگا۔

انہوں  نے شعبہ صحت سے وابستہ  عملے  کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے اسلام آباد میں پولی کلینک کا دورہ کیا اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کو گلدستے پیش کئے۔

تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے بتایا کہ عمران خان کی اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی کو دنیا  کے کئی ایک ممالک نے اپنایا، ہم نے متحد ہوکر وبا کا مقابلہ کرنا ہے جبکہ بے یقینی، افواہیں پھیلانے اور ایسے بیانات دینے سے گریز کرنا ہوگا جس سے قومی یکجہتی میں دراڑیں پڑیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ  حکومتی ہدایات پر عمل درآمد کرنے پر ہم  عوام کے شکر گزار ہیں، اس سے کورونا پر کافی حد تک کنٹرول پایا گیا ہے، تاہم کورونا ابھی مکمل ختم نہیں ہوا لہذا خطرہ اب بھی موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے کورونا وبا کے دوران احساس پروگرام کے ذریعے مستحق لوگوں تک امداد پہنچائی، ایک سو پچاس ارب روپے میرٹ پر ایک کروڑ خاندانوں میں تقسیم کئے گئے۔

 



متعللقہ خبریں