پاکستان میں وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد میں حیرت انگیز اضافہ

ایک دن میں  ریکارڈ 11 ہزار 469 مریض اس وبا سے شفا یاب ہوگئے۔جس کے بعد وبا سے صحتیاب افراد کی تعداد فعال مریضوں سے زیادہ ہوگئی

1448846
پاکستان میں وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد میں حیرت انگیز اضافہ

پاکستان میں ایک جانب کورونا  وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی کا مشاہدہ ہورہا ہے تو اس سے متاثر مریض بھی تیزی سے صحتیاب ہورہے ہیں ،گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 11 ہزار 469 مریض اس وبا سے شفا یاب ہوگئے۔جس کے بعد وبا سے صحتیاب افراد کی تعداد فعال مریضوں سے زیادہ ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے 3 ہزار 387 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ایک روز میں کورونا سے 68 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 4 ہزار 619 ہوگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 22 ہزار 50 ٹیسٹ کئے  گئےجبکہ اب تک مجموعی طور پر 13 لاکھ 72 ہزار 825 ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔

پاکستان میں  وائرس کی زد میں آنے والے افراد کی  تعداد 2 لاکھ 25 ہزار سے تجاوز  کر چکی ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں