پاکستان میں کورونا سے ایک ہی دن میں ریکارڈ 105 اموات

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 4 ہزار 646 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ آٹھ ہزار 317 ہو گئی ہے

1432312
پاکستان میں کورونا سے ایک ہی دن میں ریکارڈ 105 اموات

پاکستان میں کورونا وائرس سے ایک ہی دن میں ریکارڈ 105 اموات ہوئیں جس کے بعد اموات کا مجموعہ 2 ہزار 172 ہو گیا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 4 ہزار 646 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ آٹھ ہزار 317 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ 35 ہزار اٹھارہ مریض صحتیاب ہو گئے۔

ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید چارہزار چھ سو چھیالیس مریضوں میں کوروناوائرس کی تشخیص کے بعد وبا سے متاثرہ افرادکی مجموعی تعداد ایک لاکھ آٹھ ہزار تین سوسترہ ہوگئی ہے۔

پنجاب میں اب تک40ہزار819،سندھ میں39ہزار555، خیبرپختونخوا میں 14ہزارچھ، بلوچستان میں6ہزار788، اسلام آباد میں5ہزار785، گلگت بلتستان میں 952اور آزاد کشمیر میں412 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید105اموات کے بعد وباء سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد دوہزار172ہو گئی ہے ۔

وائرس سے متاثرہ35ہزار18مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

معاون خصوصی برائے صحت ظفرمرزا کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں پاکستان میں کورونا کیسز میں مزید اضافہ ہوگا اور اموات بھی بڑھیں گیں۔

انہوں نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا کیسزاوراموات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔  معاون خصوصی نے کہا کہ اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز پر بھی مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگا۔ ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ پاکستان کے گنجان آباد علاقوں میں کورونا وائرس کے کیسز زیادہ ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں