پاکستان، حادثے کی شکار بد قسمت پرواز کے 97 مسافروں کی ہلاکت کی تصدیق

طیارے میں کل 91 مسافر سوار تھے، مسافروں میں 51 مرد، 31 خواتین اور 9 بچے تھے جبکہ عملے کی تعداد 8 تھی

1422335
پاکستان، حادثے کی شکار بد قسمت پرواز کے 97 مسافروں کی ہلاکت کی تصدیق

لاہور سے کراچی جانیوالا خصوصی  طیارہ  لینڈنگ سے ایک منٹ قبل ائیر پورٹ کے قریب آبادی پر گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارے  پر عملے سمیت 99 افراد سوار تھے جاں بحق ہونے والے 97 کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، 2 مسافر معجزانہ طور پر بچ گئے۔

 پی آئی اے کے طیارے ائیر بس اے 320 نے لاہور ائیر پورٹ سے کراچی جانے کے لیے  اڑان بھری، 2 بج کر 37 منٹ پر کراچی ائیر پورٹ کے رن وے سے متصل آبادی ماڈل کالونی کے علاقے جناح گارڈن میں طیارہ گر کر تباہ ہوگیا اور وہاں آگ لگ گئی۔

طیارہ گرنے سے کئی مکانات کو بھی نقصان پہنچا جبکہ کچھ لوگ ملبے تلے بھی دب گئے۔

بدقسمت پرواز لینڈنگ سے چند منٹ قبل تک بالکل درست تھی لینڈنگ کے وقت طیارے کے کیپٹن نے کنٹرول ٹاور کو اطلاع دی کہ طیارے کے لینڈنگ گیئر نہیں کھل رہے۔ جس پر طیارے کو ایک چکر لگانے کا کہا گیا تاکہ اس دوران لینڈنگ گیئر کا مسئلہ حل کیا جاسکے۔ تاہم طیارہ گر کر تباہ ہوگیا 

 طیارے میں کل 91 مسافر سوار تھے، مسافروں میں 51 مرد، 31 خواتین اور 9 بچے شامل تھے۔



متعللقہ خبریں