پاکستان، دہشت گردوں نے 7 افراد کو شہید کر ڈالا

پاک فوج کی گاڑی رات معمول کے گشت کے بعد اپنے بیس کیمپ واپس جارہی تھی کہ راستے میں نصب ریموٹ کنٹرول بم سے اسے نشانہ بنایا گیا

1419891
پاکستان، دہشت گردوں نے 7 افراد کو شہید کر ڈالا

پاکستان  میں دہشت گردی کے دو واقعات میں 6 فوجی جوانوں سمیت 7 افراد شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر  کے اعلان کے مطابق  ضلع بولان کی تحصیل مچھ کے علاقہ پیر غائب میں گزشتہ شب گشت کے دوران  ایف سی کی گاڑی پر دیسی ساختہ بم سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 5 اہلکاروں سمیت 6 افراد شہید ہو گئے۔

پاک فوج کی گاڑی رات معمول کے گشت کے بعد اپنے بیس کیمپ واپس جارہی تھی کہ راستے میں نصب ریموٹ کنٹرول بم سے اسے نشانہ بنایا گیا۔ جس سے ڈرائیور سمیت 5 فوجی جام ِ شہادت نوش کر گئے۔

بلوچستان کے ہی مند علاقے میں ایک دوسرے حملے میں دہشت گردوں  کی فائرنگ کا جواب دینے والے  فوجی جوانوں میں سے ایک شہید ہو گیا۔

فرار ہونے والے دہشت گردوں کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔



متعللقہ خبریں