انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی , میعشت کی بہتری کے لیے بہت ضروری ہے : صدر عارف علوی

انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ یہ شعبہ معیشت، تجارت، برآمدات، تعلیم ، صحت، نظم و نسق، تعمیراتی صنعت، زراعت اور ملک کے دیگر شعبوں میں بہتری میں اہم کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے

1415488
انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی , میعشت کی بہتری کے لیے بہت ضروری ہے :  صدر  عارف علوی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزات انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کو معاشی اور ٹیکنالوجی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے دیہی علاقوں میں انٹرنیٹ کی سہولت تک رسائی میں بہتری ، جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی پر مبنی سلوشن اور مہارتوں کی فراہمی کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے یہ ہدایات پیر کو ایوان صدر میں ایمرجنگ ٹیکنالوجی کے متعلق کمیٹی کے دوسرے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔ انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ یہ شعبہ معیشت، تجارت، برآمدات، تعلیم ، صحت، نظم و نسق، تعمیراتی صنعت، زراعت اور ملک کے دیگر شعبوں میں بہتری میں اہم کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ کورونا وباءکی موجودہ صورتحال کے دوران انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی نے اہم کردار ادا کیا ہے کیونکہ ان ٹیکنالوجیز سے صحت عامہ، تعلیم اور دیگر اشیائے ضروریہ اور خدمات کام کرنے والے مقامات کے اندر اور باہر آن لائن وررکنگ اور ویڈیو کانفرنسز کے نظام سمیت کئی کاروباری اداورں اور خدمات کی ڈیجیٹلائزیشن میں تیزی آئی ہے۔ انہوں نے بیرون ملک مقیم پاکستانی آئی ٹی ماہرین کی خدمات سے استفادہ کر کے اس اہم شعبہ کو فعال بنانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ وہ ملک میں ٹیکنالوجی کی ترقی کے لئے اہم کردار ادا کرسکیں۔ ملک کے دیہی علاقوں میں انٹرنیٹ کی سہولت کی فراہمی کے متعلق صدر مملکت نے وزات انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام کو ہدایت کی کہ وہ ان علاقوں میں انٹرنیٹ کی فراہمی میں بہتری کے لئے اقدامات کریں تاکہ طالب علموں کو آن لائن تعلیم پر بلاتعطل رسائی فراہم کی جا سکے۔ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام سید امین الحق، ڈیجیٹل پاکستان کے بارے میں وزیر اعظم کی معاون خصوصی تانیہ ایدروس، سیکرٹری برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام شعیب احمد صدیقی، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان سمیت چاروں صوبوں کے نمائندوں اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ماہرین نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی



متعللقہ خبریں