ہم اب سمارٹ لاک ڈاؤن کی طرف جائیں گے: شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کورونا سے نبرد آزما ڈاکٹرز اور طبی عملہ قابل فخر ہے ، دعا ہے جلد عالمی وبا کے چیلنج سے نکل آئیں، ہوسکتاہے کورونا چھ ماہ یا اس سے زیادہ دیر چلے ، ملکی معیشت طویل لاک ڈاؤن کی متحمل نہیں ہوسکتی

1410239
ہم اب سمارٹ لاک ڈاؤن کی طرف جائیں گے: شاہ محمود قریشی

کورونا وائرس کی وجہ سے ملک لمبا لاک ڈاؤن برداشت نہیں کر سکتا،کرونا وائرس کا چیلنج طویل ہو سکتا ہے ،ہمیں اپنی حکمت عملی اپنے ماحول کے مطابق بنانی پڑے گی، ہم نے کورونا ، غربت اور بھوک کے خلاف لڑائی لڑنی ہے،کورونا وائرس کا دنیا پر ٹریلین ڈالرز کا امپیکٹ ہوگا جس کے اثرات دوسرے ملکوں پر بھی پڑیں گے، حکومت ایک بڑی تصویر کو سامنے رکھ کر فیصلے کر رہی ہے ،ہم اب اسمارٹ لاک ڈاؤن کی طرف جائیں گے تاکہ معیشت بھی چل سکے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کورونا سے نبرد آزما ڈاکٹرز اور طبی عملہ قابل فخر ہے ، دعا ہے جلد عالمی وبا کے چیلنج سے نکل آئیں، ہوسکتاہے کورونا چھ ماہ یا اس سے زیادہ دیر چلے ، ملکی معیشت طویل لاک ڈاؤن کی متحمل نہیں ہوسکتی، ہم اب سمارٹ لاک ڈاؤن کی طرف جائیں گے تاکہ معیشت بھی چل سکے ۔ کاروباری طبقے کی پریشانیوں کا ادراک ہے ، کشمیریوں کے خلاف بھارتی رویے پر اقوام متحدہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

وزیر خارجہ نے سرو سز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سا ئنسز کا دورہ کیا،وزیر خارجہ کو پرنسپل سمز پروفیسر محمد ایاز کی کورونا وائرس کے سدباب پر انتظامیہ کی جانب سے بریفنگ دی گئی ۔ وزیر خارجہ نے ایک ہزار ماسک ،ایک ہز ار حفاظتی کٹس اوردوسرا سا مان ڈاکٹرز کے حوالے کیا، میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کورونا کے خلاف طبی عملے کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ، کورونا اورمعاشی اثرات کے حوالے وزیر اعظم ہر لمحے کی پیش رفت سے آگاہ ہیں، کورونا نے معیشت پرگہرے اثرات مرتب کئے ہیں ، ہمیں کورونا اور غربت کے خلاف لڑائی لڑنی ہے ، اشرافیہ کے حوالے سے وزیر اعظم کی سوچ واضح ہیں وہ لاک ڈائون کی اقسام کی بات کر رہے تھے ، پوری دنیا سمارٹ لاک ڈائون کی پالیسی کی طرف جارہی ہے ، وفاقی حکومت سمجھتی ہے کہ کورونا کا چیلنج لمبا ہے ہمیں اپنے ماحول کے مطابق حکمت عملی اختیار کرنی ہے ۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہندوستان کو احساس نہیں کہ دنیا کس طرح کورونا کے قرب سے گزر رہی ہے ، بھارت کی جانب سے کشمیریوں کے ساتھ کیا ظلم کر رہا ہے . کشمیر میں ڈاکٹروں کو رسائی نہیں بھارتی فوج گھروں میں گھس کر کشمیریوں کو شہید کرر ہی ہے اور لاشیں بھی نہیں د ی جارہی ،اقوام متحدہ کو نوٹس لینے کا کہا ہے .پہلے بھی معاملہ عالمی سطح پراٹھایا ہے اب بھی بات کررہے ہیں ۔

 



متعللقہ خبریں