پاکستان:اسپیکر قومی اسمبلی بھی کورونا کا شکار،خود کو زیر قرنطینہ کرلیا

پاکستان کےاسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر انہوں نے خود کو طبی ماہرین کی ہدایت کے مطابق گھر پر قرنطینہ کر لیا ہے

1408933
پاکستان:اسپیکر قومی اسمبلی بھی کورونا کا شکار،خود کو زیر قرنطینہ کرلیا

پاکستان کےاسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر انہوں نے خود کو طبی ماہرین کی ہدایت کے مطابق گھر پر قرنطینہ کر لیا ہے۔
اسد قیصر نے گزشتہ درمیانی شب ٹوئٹ کے ذریعے بتایا کہ ان کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
اسپیکر نے بتایا کہ انہوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے اور عوام سے صحت یابی کی دعا کی درخواست کی ہے۔ 
انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ کرونا وائرس کے پیش نظر گھروں تک محدود رہیں اور بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اپنائے رکھیں۔
خبر کے مطابق، اسپیکر اسد قیصر کے خاندان کے دو دیگر افراد کے بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جن میں ان کی بیٹی اور بیٹا شامل ہیں۔
پاکستان میں عام شہریوں کے علاوہ سیاسی رہنما، سرکاری اداروں اور محکموں سے وابستہ افراد بھی کورونا وائرس کا شکار ہو رہے ہیں۔
اس سے قبل 27 اپریل کو صوبہ سندھ کے گورنر عمران اسماعیل نے بھی اس وبا سے متاثر ہونے کی تصدیق کی۔ رواں ہفتے ہی سینیٹ کے رکن مرزا آفریدی اور سندھ اسمبلی کے اقلیتی رکن رانا ہمیر سنگھ میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔



متعللقہ خبریں