ساجد میں سماجی فاصلے کے رجحان کو اجاگر کریں: صدر عارف علوی

ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ نمازیوں کو اس بات کی تعلیم دی جانی چاہئے کہ وہ اپنے اور دوسرے کے تحفظ کیلئے سماجی دوری کے اصول پر عملدرآمدیقینی بنائیں

1401416
ساجد میں سماجی فاصلے کے رجحان کو اجاگر کریں: صدر عارف علوی

صدرڈاکٹر عارف علوی نے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا سے اپیل کی ہے کہ وہ مساجد میں سماجی فاصلے کے رجحان کو اجاگر کریں جس پر حکومت اور علماء کے درمیان اتفاق رائے طے پایا ہے۔

ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ نمازیوں کو اس بات کی تعلیم دی جانی چاہئے کہ وہ اپنے اور دوسرے کے تحفظ کیلئے سماجی دوری کے اصول پر عملدرآمدیقینی بنائیں۔انہوں نے کراچی کی ایک مسجد میں نماز کے اجتماع کی تصاویر اور ذرائع ابلاغ کی ایک رپورٹ بھی شیئر کی ہے جس میں مسجد میں سماجی فاصلے کو دیکھا گیا ہے جبکہ رپورٹ کے ذریعے مساجد کو جراثیم سے پاک قالین ہٹائے جانے اور فرش پر نشانات کو دیکھا گیا ہے تاکہ لوگ نماز کی ادائیگی کے دورن سماجی فاصلے کو برقرار رکھتے ہوئے کھڑے ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ملک میں احساس ذمہ داری بڑھانے کی ضرورت ہے



متعللقہ خبریں