وزیراعظم عمران خان کی کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں بیرون ملک پاکستانیوں سےبڑھ چڑھ کر حصلہ لینےکی اپیل

یر کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے نام اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس وقت پاکستان سمیت پوری دنیا کو کورونا وباء کے چیلنج کا سامنا ہے

1397565
وزیراعظم عمران خان کی کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں بیرون ملک پاکستانیوں سےبڑھ چڑھ کر حصلہ لینےکی اپیل

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی کورونا وائرس کے تناظر میں پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لئے وزیر اعظم ریلیف فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، لاک ڈائون کی وجہ سے غربت میں اضافہ ہو رہا ہے، انشاء اللہ ہم کوروناوائرس پر قابو پانے میں کامیاب رہیں گے۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے نام اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس وقت پاکستان سمیت پوری دنیا کو کورونا وباء کے چیلنج کا سامنا ہے۔ لاک ڈائون کے باعث حالات اچھے نہیں۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں غربت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا نے اپنی 30 کروڑ آبادی کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے 2200 ارب ڈالر، جرمنی اور جاپان نے ایک ایک ہزار ارب ڈالر سے زائد رقوم مختص کی ہیں جبکہ ہم نے اپنے ملک کی 22 کروڑ آبادی کے لئے 8 ارب ڈالر کا پیکج دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم تمام پاکستانی وزیراعظم ریلیف فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنی رقوم و عطیات جمع کرائیں۔ آپ کی مدد سے انشاء اللہ ہم کورونا وائرس پرقابو پانے میں کامیاب ہو جائیں گے



متعللقہ خبریں