بیرون ملک سے پاکستانیوں کی واپسی کا اگلا مرحلہ آج شروع ہورہاہے: شاہ محمود قریشی

یہ بات وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد میں کوروناوائرس کے بارے میں پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہی

1397625
بیرون ملک سے پاکستانیوں کی واپسی کا اگلا مرحلہ آج شروع ہورہاہے: شاہ محمود قریشی

بیرون ملک سے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا اگلا مرحلہ آج (منگل) شروع ہورہاہے۔

یہ بات وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد میں کوروناوائرس کے بارے میں پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ بیرون ملک پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو نو خصوصی پروازوں کے ذریعے وطن واپس لایا جائے گا۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ اس وقت انتالیس ہزار سات سو اڑتالیس پاکستانی وطن واپسی کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب تک ایک ہزار چھ سو چالیس پاکستانی بارہ خصوصی پروازوں سے واپس آچکے ہیں اور اب آج شروع ہونے والے پروازوں کے اگلے مرحلے میں زیادہ سے زیادہ پاکستانیوں کو واپس لانے کی کوششیں کی جائیں گی۔



متعللقہ خبریں