کھیلوں سے ہی مشکل حالات کا مقابلہ کرنا سیکھا: عمران خان

سپورٹس کمپلیکس پشاور میں انڈر 21 گیمز کی افتتاحی تقریب سے وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا زندگی مقابلے کا نام ہے، پڑھائی اور بزنس میں بھی مقابلہ ہوتا ہے، سیاست بھی مقابلے کا نام ہے، چیمپئن ہارنے سے ڈرتا نہیں، سیکھتا ہے، انسان تب ہارتا ہے جب شکست

1374652
کھیلوں سے ہی مشکل حالات کا مقابلہ کرنا سیکھا: عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ برے وقت میں دلبرداشتہ نہیں ہونا چاہیے، برے وقت سے سیکھ کر مقابلہ کرنا چاہیے۔

سپورٹس کمپلیکس پشاور میں انڈر 21 گیمز کی افتتاحی تقریب سے وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا زندگی مقابلے کا نام ہے، پڑھائی اور بزنس میں بھی مقابلہ ہوتا ہے، سیاست بھی مقابلے کا نام ہے، چیمپئن ہارنے سے ڈرتا نہیں، سیکھتا ہے، انسان تب ہارتا ہے جب شکست تسلیم کرلے، چیمپئن اپنی شکست پر غلطیوں کو درست کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  اسپورٹس کا فائدہ انسانی صحت پرہوتا ہے، کھیلوں سے انسان صحت مند رہتا ہے، جوشخص اپنےجسم کواللّٰہ کی نعمت سمجھتا ہے وہ اپنی صحت کا خیال رکھتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ کھیلوں کے مقابلے سے نوجوانوں کا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آئے گا، کھیل آپ کو اپنی زندگی میں مقابلہ کرنا سکھاتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ زندگی مقابلے کا نام ہے، ہارنے سے ڈرنا نہیں سیکھیں، انسان تب ہارتا ہےجب وہ ہارمان لیتا ہے۔

انہوں نے اپنے ماضی اور سیاسی جد و جہد سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ اگراسپورٹس نہ کھیلتا توبائیس سال سیاست میں مقابلہ نہ کرتا بہت پہلے ہارمان جاتا، چیمپین وہ ہوتا ہے جو ہارنے سے ڈرنے کی بجائے سیکھتا ہے۔

عمران خان نے مز ید کہا کہ مشکل وقت کا مقابلہ کرنا نہ سیکھا ہوتا تو ڈیڑھ سال میں ہاتھ کھڑے کرکے گھرچلا جاتا۔

قبل ازیں عمران خان نے انڈر 21 گیمز کا افتتاح کر دیا، اس موقع پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا جبکہ آسمان پر رنگ بکھر گئے، گورنر، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور صوبائی وزرا بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

 

 

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں