صدر ٹرمپ کا بھارت میں پاکستان کے حق میں بیان اہم ہے، وزیرِ خارجہ

امریکی صدر نے بھارت میں واضح طور پر کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف نبردِ آزما ہے

1365893
صدر ٹرمپ کا بھارت میں پاکستان کے حق میں بیان اہم ہے، وزیرِ خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  کا کہنا ہے کہ  بھارت  کا دورہ کرنے والے  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پاکستان سے متعلق بیان غیر معمولی اور خوش  آئند تھا، جس کی  اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے بتایا  کہ ’صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  احمد آباد کے کرکٹ اسٹیڈیم میں بہت بڑے مجمع کے سامنے یہ بیان دیا کہ امریکہ کے پاکستان کے ساتھ تعلقات بہت اچھے ہیں۔ بھارت پاکستان کے خلاف دہشت گردی سے متعلق پراپیگنڈا کرتا تھا، لیکن امریکی صدر نے واضح کردیا پاکستان خود دہشت گردوں کے خلاف لڑرہا ہے۔

وزیر خارجہ نے بتایا  کہ ٹرمپ نے  بذاتِ خود دہلی کی صورتحال کا مشاہدہ کیا ہے، ٹرمپ کو کشمیر پرتشویش ہے، امید ہے وہ بھارتی قیادت سے اس پر بات کریں گے، خطے میں امن واستحکام کے لیے پاکستان کے اقدامات کوسراہا جا رہا ہے۔

انہوں نے  مزید کہا کہ  مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کے لاک ڈاؤن کو206 روزہوگئے، ایسی صورت میں بات آگے نہیں بڑھ سکتی، کشمیر کی اہمیت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا،  بھارتی حکومت نے مسئلہ کشمیرکومزید الجھا دیا ہے، بھارت کو اپنے رویے اور پالیسیوں پر نظرثانی کرنا ہو گی جب کہ بھارت خطے میں امن کے لیے ہاتھ بڑھائے

 



متعللقہ خبریں