عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں - 30.01.2020

عالمی ذرائع ابلاغ

1350071
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں - 30.01.2020

عالمی  پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا کی اہم  شہہ سرخیوں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں ۔

الشرق الاوسط: سلامتی کونسل میں عباس امریکی امن منصوبے کے بارے میں خطاب  کریں گے۔

القدس العربی: واشنگٹن میں اورتھو ڈوکس یہودیوں نے  ٹرمپ کے مبینہ منصوبے کو مسترد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

الجزیرہ: دریائے اردن  کے مغربی کنارے میں جھڑپوں کے بعد اسرائیل نے غزہ پر بمباری کی ہے۔

سڈو ڈوئچے زیتونگ: صدر ایردوان نے  صدر  پوتین کو  متنبہ کیا ہے۔ ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے  روس کے  ترکی کے ساتھ  طے کردہ  معاہدے کی پاسداری  نہ کرنے  سے متعلق متنبہ کیا ہے۔

ڈوئچ اویلے: کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 170 پہنچ گئی۔ کورونا وائرس سے اموات کی تعداد میں تیزی سے اضافے نے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کو متاثر کیا ہے ۔ ڈبلیو ایچ او کورونا وائرس کے بحران پر غور کرے گا۔

اسپیگل جرمنی: برطانیہ کی  یوروپی یونین سے علیحدگی: یورپی پارلیمنٹ نے بریگزسٹ معاہدے کی منظوری دے دی۔

ال منڈو (اسپین): سپین میں پیپلز پارٹی کے رہنما پابلو کاساڈو نے کہا ہے کہ حکومت کے سربراہ (پیڈرو) سانچیز کے اختیارات کو محدود کرنے کے لئے "آئینی حل  تلاش  کرنے کی ضرورت ہے۔

کلیرین (ارجنٹائن): ارجنٹائن کے رہنما البرٹو فرنینڈس ، آئی ایم ایف کے خلاف مضبوط کھڑے ہونے کے لئے یورپ کی مدد کی ضرورت ہے ۔   وہ  اپنا  پہلا دورہ روم  کا کریں گے ۔

ایل پائیس (اسپین): کوروناوائرس : ووہان سے انخلا کیے جانے والے   ہسپانوی شہری 14 دن قرانطینہ   میں  گزارنے کے بعد  یورپ آسکیں گے۔

لی سوئر: کوروناوائرس : بیلجیئم کے ٹور آپریٹرز چین   میں کروائی جانے والی بکنگ  کو  منسوخ کروا رہے ہیں۔

فرانس 24: یوروپی پارلیمنٹ نے بریگزسٹ  معاہدے کی اکثریت سے توثیق کردی۔

لی پیرسین: کورونا وائرس: فرانس میں پانچواں تصدیق شدہ کیس ، دو مریضوں کی انتہائی نگہداشت  یونٹ میں   داخل کرلیا گیا ۔

طاس  : روسی صدر ولادیمیر پوتین مختصر مطالعاتی دورے کے لئے جمعرات (30 جنوری) کو ماسکوآنے والے   اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو سے ملاقات کریں گے اور  دونوں رہنما   ٹرمپ کے "صدی کے معاہدے" پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ریا  نووستی: ترکی میں سیاحت کے شعبے پر نئے کرونا وائرس  کے اثرات کا جائزہ لیا گیا ۔

روسی اخبار ویستی: مشرق بعید میں روس کے پانچ  علاقوں کی  سرحدیں چین کے ساتھ بند کردی جائیں گی۔



متعللقہ خبریں