تحریک طالبان پاکستان کا کمانڈر سیف اللہ محسود مارا گیا

بتایا گیا ہے کہ افغانستان کے صوبہ خوست میں نامعلوم مسلح افراد نے گولیاں مار کر قاری سیف اللہ محسود کو قتل کردیا جس کی تصدیق کر دی گئی ہے

1331818
تحریک طالبان پاکستان کا کمانڈر سیف اللہ محسود مارا گیا

افغانستان میں فائرنگ سے تحریک طالبان پاکستان کا کمانڈر قاری سیف اللہ محسود ہلاک ہوگیا۔

خبر کے مطابق، افغانستان کے صوبہ خوست میں نامعلوم مسلح افراد نے گولیاں مار کر قاری سیف اللہ محسود کو قتل کردیا۔

تحریک نے اپنے کمانڈر کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے حقانی نیٹ ورک پر اس قتل میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔

مزید  کہا  گیا کہ حقانی نیٹ ورک کے عسکریت پسندوں نے ایک روز قبل اسی علاقے میں تحریک  کے دیگر 3 جنگجوؤں کو بھی قتل کیا تھا۔

قاری سیف اللہ محسود کا  شمار تحریک طالبان کے اہم کمانڈرز میں ہوتا تھا اور وہ حکیم اللہ محسود گروپ کا ترجمان تھا۔

وہ پاکستان میں کئی خودکش حملوں میں ملوث تھا اور اس نے حال ہی میں ایک آڈیو پیغام میں 2019 میں پاکستان میں 75 حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

قاری سیف اللہ محسود کو 2016 میں افغانستان میں گرفتار کرکے 14 ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

 



متعللقہ خبریں