پاکستان کے پہلے ٹیکنو پارک میں ترک خلائی صنعت کے دفتر کا قیام

وزیر اعظم عمران خان  نے پاکستان  کے پہلے ٹیکنو پارک کا افتتاح کرتے ہوئے ترک  دفتر کا دورہ کیا

1328735
پاکستان کے پہلے ٹیکنو پارک میں ترک خلائی صنعت کے دفتر کا قیام

ترک ہوا بازی و خلائی صنعت توساش نے  پاکستان میں ٹیکنالوجی کے فروغ میں اہم خدمات فراہم کرنے کی توقع ہونے والے ملک  کے پہلے ٹیکنو پارک نیشنل سائنس  اینڈ ٹیکنالوجی پارک  میں اپنا دفتر کھولا ہے۔

توساش کے مارکیٹنگ اینڈ کیمیونیکشن   امور کے  چیئر مین سردار دیمر نے انادولو ایجنسی کو انٹرویو میں  پاکستان کے ساتھ 30 اتاک ہیلی کاپٹروں  کی فروخت پر مبنی برآمدات معاہدہ طے پانے کی یاد دہانی کراتے ہوئے بتایا کہ  ہم اس وقت جاری سلسلے کو مثبت طریقے سے پایہ تکمیل کو پہنچانا چاہتے ہیں، علاوہ ازیں  بعض دیگر منصوبوں  پر بھی کافی حد تک پیش رفت ہوئی ہے۔

پاکستان سے باہمی تعاون کو کثیر الجہتی طور پر مزید فروغ دینے کی خواہش  کا اظہار کرنے والے جناب دیمر نے بتایا کہ "اس دائرہ کار میں گزشتہ برس پاکستان کے سائنس و ٹیکنالوجی شعبے میں  عالمی سطح پر پہلی 500 یونیورسٹیوں کی فہرست میں جگہ پانے والی نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے 15 طلباء ایکسچینج پروگرام کے تحت ترکی آئے ، جنہوں  نے ایک ماہ   ترکی میں قیام کرتے ہوئے ہوا بازی و خلائی صنعت  میں  ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کے امور کے حوالے سے ماہر انجنیئروں سے ٹریننگ حاصل کی۔  ان میں سے بعض ہمارے ساتھ کام کرنے کے متمنی ہیں، اسی طرح ترکی سے بھی طلباء  پاکستان میں ٹریننگ لے رہے ہیں۔  اس طریقے سے مستقبل میں دونوں ممالک کے نوجوانوں کے تعاون سے باہمی منصوبوں کو مشترکہ طور پر فروغ دینے کا موقع حاصل ہو گا۔

پاکستان  کے پہلے ٹیکنو پارک کا افتتاح وزیر اعظم عمران خان  نے کیا اور ترک  دفتر کا دورہ بھی کیا، اس دوران ہم نے وزیر اعظم کو پاکستان کے ساتھ تعاون کے امکانات اور ہماری خواہش ہونے والے منصوبوں کے بارے میں آگاہی کرائی۔



متعللقہ خبریں